Types of stroke
فالج کی قسمیں۔
والا فالج Embolism ۱۔ سراوؑ شریان یا ایمبو لزم
اِس قسم کے فالج میں منجمد خون کا ایک تھکا (کلاٹ) جسے امبولزم کہتے ہیں، دورانِ خون میں شامل ھو کر دماغ کی کسی بھی چھوٹی شریان کو بند کر دیتا ہے۔ خون کا یہ تھکا بہت سے چربی دار خلیوں پر بھی مبنی ھو سکتا ہے، جو ایک بیمار دل سے ٹوٹ کر الگ ھو گیا ھو اور خون میں مل کر کسی بھی شریان کو بند کر دے۔
۲۔ انجمادِ خون یا والا فالج Thrombotic Stroke
اِس قسم کے فالج میں چربی دار خلیے ( سِل) اور کولیسٹرول آ ہستہ آہستہ شریانوں میں جمتے رہتے ہیں، اور آخر کار شریان کو بالکل پورا بند کر د یتے ہیں۔ نتیجے کے طور پر دماغ میں آکسیجن نہیں پہنچتی اور دماغ کے بنیادی جُزمر جاتے ہیں۔ اِس کو تھرامبا ٹک فالج اِس لئے کہتے ہیں کیوںکہ رکاوٹ پیدا کرنے والے تھکے کو تھرامبَس کہا جاتا ہے۔
۳۔ سیلانِ خون یا ھیموریج والا فالج Hemorrhagic Stroke
یہ فالج اُن دماغی شریانوں کے پھٹنے سے ھوتا ہے جو یا تو پہلے ہی سے یا ظعیف عمر کی وجہ سے کمزور ھوجائیں ، اور پھول جا ئیں۔ اُن کے پھٹنے کی وجہ سے دماغ میں خون کا اخراج (سیلان) ھوجا تا ہے۔ شریانوں کے پھٹنے کی کئ وجوہات ھو سکتی ہیں۔ زیادہ تر یہ اونچے خون کے دباوؑ یعنی ھائی بلڈ پریشر یا شریانی کمزوری سے بننے والے اینیورِزم کے پھٹنے سے ھوتا ہے۔ اینیورِزم میں شریان کی دیوار میں کہیں کمزوری ھوتی ہے، اور کمزور حصہّ بہت پھول جاتا ہے اور اِس کا پھٹنا آسان ھو جاتا ہے۔ یہ کمزوری عموماً پیدائش کے وقت ہی موجود ھوتی ہے اور آہستہ آ ہستہ بڑھتی رہتی ہے۔ اینیورِزم کا اندازہ لگا نا بہت دشوار ہے، کیونکہ شروعات میں یہ کوئ مشکل پیش نہیں کرتا جب تک شریان آخر میں پھول نہ جا ئے۔
Thrombotic Stroke ani
Hemorrhagic Stroke ani

