ایفیزیا کیا ہے؟
What is Aphasia?
ایفیزیا ایک ایسی حالت ہے، جس میں دماغ میں خون کے دوران میں رکاوٹ آنے پر بولنے،سمجھنے،
پڑھنے اور لکھنے کی صلا حیت پر اثر آتا ہے۔ ایک شخص جسے ایفیزیا ھوجائے، اُسکی سوچ و بِچار، یاد داشت اور شعوری صلاحیت اپنی جگہ پر موجود رہتی ہیں، لیکن اُس کو بولنے،سمجھنے، پڑھنے اور لکھنے میں الفاظ استعمال کرنے میں دِقت اور مشکل پیش ھوتی ہے۔

