Importance of Early Treatment
جلد علاج کی اہمیت
فالج کے بعد دماغ کے سارے اثر رسیدہ جُز فوراً نھیں مر جاتے۔ آکسیجن کی عدم موجودگی پہلے اُن جزوُں پر اثر کرتی ہے جو دماغ کے متأثر حصًے کے اندرون میں یا تو مر جاتے ہیں یا مرے ھوئے اندرون حصًے کے ارد گرد ادھہ موئے سے ھو جاتے ہیں ۔ اندرونی مردہ حصے کے اِرد گِرد والا دماغ کا ادھہ مویا حصہ، چاھے وقتی طور پر خاموش یا سست ھو جائے اور کام نہ بھی کرے پھر بھی وہ کچھ نہ کچھ کام کرنے کے قابل رہتا ہے۔ جب کہ اگر بیس مِنٹ تک دورانِ خون بالکل بند ھو جائے یا دوسری صورت میں دورانِ خون کسی متبادل شریان سے چھہ سے آٹھہ گھنٹے تک جاری رھے تو اِرد گِرد کا د ماغی حصہ ذندہ رھتا ہے اور مستقبِل میں آھستہ آ ھستہ اَز سرِنَو کام کرنے کے قابل بھی ھو سکتا ھے جب دماغ کو اندر سے لگنے والی چوٹ مندمل ھونے لگے اِس لئے فالج کے فوراً بعد والا وقت بہت اور اَز حد اھم اور ضروری ھے تاکہ متعلقہ طِبًی دھیان نیہایت جلدی سے مل سکے اور مریض کی حالت بدتر ھونے سے بچ جائے اور بہتر نتاؑج کی اُمید کی جا سکے۔

