What is Primary Progressive Aphasia?
اِبتداعی ترقی پزیر افیزیا کیا ہے؟
یہ ایک آھستہ آھستہ بڑھنے والی زبان کی خرابی ہے۔ شروع شروع میں بہت معمولی قسم کی تنزلی پزیر ادراکی تبدیلیاں آتی ھیں۔ پہلے پہل مریضوں کی اکثریت تقریبا نارمل معلوم ھوتی ھے۔ مثلا دھیان،حافظہ،سوچ اور قوتِ اِستدلال میں کویٔ خاص فرق نظر نہیں آتا۔ روزمرہ زندگی کے کام سر انجام دینے کی قابلیت محفوظ رھتی ہِے۔ سب سے پہلے زبان کی خرابی کا پتہ تب چلتا ھے جب مریض کو عام الفاظ سوچنے میں یا بولنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ جب حالت اَور خراب ھوتی ھے تو ذھنی صلاحیت بد تر ھونا شروع ھو جاتی ھے اَور مریض کے لۓ زبان کا اِستعمال مشکل ھو جاتا ہے اَور بولنے کی صلاحیت کھو جاتی ہے۔عام طور پر لوگوں میں یہ بیماری ۳۵سے ۶۵ سال کی عُمرمیں نمودار ھوتی ہے۔ اِن مریضوں میں ایک یا ایک سے زیادہ مندرجہ ذیل علامتیں پایُ جا سکتی ھیں۔
۱۔ بہت آھستہ بولنا اَور بہت کم الفاظ اِستعمال کرنا۔
۲۔ لفظوں کے استعمال اَور لوگوں کے نام ذہن میں لانے میں مشکل ۔
۳۔ بولنے اور سمجھنے میں بڑھتی ھویٔ مشکل ۔
اِس بیماری کی کویٔ ایک وجہ نہیں ھے،دراصل کیٔ قسم کی دماغی خرابیوں کا اِس سے تعلق ہے۔ اِن میں عتابت،مرض الزیمہ (frontal, temporal and limbic )کا تنزل شامل ھیں ۔

