Can stroke and aphasia be cured?

کیا فالج اور ایفیزیا کا علاج ممکن ہے؟

فالج اور ایفیزیا کا مکمل علاج نہ تو دستیاب ہے اور نہ ھی ممکن ھے۔ جب دماغ کے متأثر خُلیے ھی مر چکے ھوں تو کوییٔ معجزہ ھی کام کرے گا- لیکن اس کا مطلب یہ نہ سمجھیں کہ مریض کے تیماردار نا امیدی کا شکار ھوں اور مریض کو اپنے حال پر چھوڑ دیں- اِس مقالے میں جن باتوں کا ذکر ھو رہا ہے، اُن پر مریض کے رشتہ دار۔ دوست اور چاہنے والے اگر پوری طرح عمل درآمد   کریں گے تومریض کی تربیتِ بحالی (ریھیبلیٹیشن) کے نتائیج بھی اچھے ہونگے،  اور مریض اپنے خاندان اور معاشرے کا ایک پورا شہری بن کر از سرِنوزندگی بسر کر سکے گا- یاد رہے کہ ریھیبیلیٹیشن، لسانی یعنی زبان و جسمانی اور معاشی بحالی پر مبنی ہے۔ اِس لئے فالج اور ایفیزیا کے نا ممکن اور دائمی علاج کے لیۓ ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال یا ایک ڈاکٹر سے دوسرے ڈاکٹر کے پاس بار بار جانے سے پرہیز کریں- ہر غیر سائینسی یعنی دیسی، ھومیوپیتھی وغیرہ علا ج پر پیسہ خرچ کرنا بالکل غیرضروری ہے۔ مکمل علاج کی مصنوئی اور بیکار امید نہ اپنے آپ کو دیں اور نہ مریض کو دلائیں اور مزید پریشانی سے بچیں۔

News & Events

The Family Guide (Facts about Aphasia and Stroke) has been published in Bengali and is available on request from Ratna Sagar Publishers, New Delhi.

Read More

Disclaimer

This association cannot offer any medical advice or assess any medical-neurological condition.

Read More

Site Designed by Premier Technologies