Suggestions for Safety in the Home

گھر میں مریض کے حفاظت سے متعلق مشورے

مندرجہ ذیل مشورے مریض کی حفاظت اور خاندان والوں کی آسانی کے لئے پیش کیئے جا رھے ھہں،  تاکہ وہ گھر میں مریض کی اچھی نگہداشت کر سکیں اور مریض بذاتِ خود دوسروں کی کم سے کم مد د لئے بغیر اپنی حفاظت کر سکے۔

Patient Welfare  مریض کی بہتری
۱۔    مریض کی آسانی کے لئے ایک گھنٹی مُہیا کر دینی چاہئے تاکہ وہ بوقتِ ضرورت اُسے بجا کر مد د حاصل سکے۔  
۲۔    اھم اور ناگہانی ضرورت والے فون نمبر یا تو ٹیلیفون پر پروگرام کر دینے چاہئے یا اُن کو فون کے قریب رکھ دینا چا ہئے۔  
۳۔   اگر مریض اکیلا رھتا ھو تو انتظام کر دینا چاہئے کہ دِن میں یا تو کوئی اُس کو ملنے آئے یا پِھر فون پر بات کرے۔                                                                             
Home environment  گھر کا ماحول
۱۔   جہاں مریض چلتا پھرتا ھو وھاں یا تو ھینڈ ریل لگوا دیجئے یا کسی اور سہارے کو گھر میں موجود رکھئے،  تاکہ مریض آزادانہ طور پر بِنا کسی زحمت کے چل پھر سکے۔ 
۲۔    گِرنے سے بچاؤ کے لئے دروازے کی چوکھٹ، قالین اور فرنیچر وغیرہ کو ہٹا دیجئے تاکہ مریض آزادانہ حرکت کر سکے۔ 
۳ ۔   پھسلنے میں بچاؤ کے لئے گھر میں مریض کو ربڑ سول والے جوتے پہننے چاہئے۔ 

Kitchen Environment  باورچی خانے کا ماحول

۱۔    باورچی خانے میں اُونچا کاؤنٹر بنوا دیجئے تاکہ مریض کو کام کرنے میں آسانی ھو۔
۲۔    مریض کو لمبے اور چوڑے دستے والے برتن ہی کھانا پکانے کے لئے استعمال کرنے چاہیئں اور اُونچی کگار والی تھالی جو کھانا  گرنے سے روکے، استعمال کرنی چاہئے۔ 
۳۔    کھانا پکاتے وقت مریض کو چاہئے کہ نائیلون یا لمبی آستین والے کپڑے نہ پہنے کیونکہ یہ چولہے یا سٹوو کے قریب آگ پکڑ سکتے ہیں۔
۴۔    باورچی خانے کے سِنک میں ایسی ٹونٹی لگوائیں جِس کو مریض کلائی یا بازو کے ساتھ کھول اور بند کر سکے۔

Bathroom Environment  غُسل خانے کا ماحول

۱۔    مریض کو اندر سے غُسل خانے کا دروازا کبھی بند کرنے نہ دیجئے۔ 
۲۔    غُسل خانے میں ربڑ میٹ یا پائیدان رکھ دیجئے اور مریض کو ہدائیت کی جائے کہ ربڑ سول والے جوتے پہنے تاکہ وہ پھسلنے سے بچا رھے۔ 
۳۔    صابن کو ایک رسؔی کے ذریعے شاور یا فوؔارے یا نلکے کی ٹونٹی کے ساتھ باندھ دیجئے تا کہ مریض کے نہاتے وقت وہ گُم نہ ھو جائے۔
۴۔    نہاتے وقت آرام سے بیٹھنے کے لئے ایک مضبوط سٹول یا کرسی غُسل خانے میں رکھ دیجئے۔
۵۔    اگر غُسل خانے میں شاور یا فوؔارا لگا دیا جائے تو مریض کھڑے کھڑے آسانی سے نہا سکے گا۔
۶۔    مغربی طرز کا ٹوائیلٹ،  بیت الخلاء اِستعمال کیجئے یا پھر کسی کُرسی کی ترمیم کر کے اِس مقصد کے لئے تیار کر لیجئے۔                                                                                                          

 

News & Events

The Family Guide (Facts about Aphasia and Stroke) has been published in Bengali and is available on request from Ratna Sagar Publishers, New Delhi.

Read More

Disclaimer

This association cannot offer any medical advice or assess any medical-neurological condition.

Read More

Site Designed by Premier Technologies