Transient Ischemic Attack
دورانِ خون میں رکاوٹ کا عارضی حملہ
اِس قسم کے حملے کی کچھ عارضی علامتیں ہیں جن میں بے حسی ، بولنے میں مشکل ، توازن کا کھو د ینا اَور بینائی کی مشکلات شامل ہیں۔ یہ عارضی علامتیں عموماً زیادہ سے زیادہ دس یا پندرہ منٹ میں غأیب ھو جاتی ہیں۔ لیکن دورانِ خُون کی اِس عارضی رکاوٹ کو مُستقبِل میں فالج کے ایک بڑے حملے سے ھوشیار کرنے والی علامت سمجھنا چاہئیے۔ اندازہ کیا جاتا ہے کہ چالیس سے پچاس فیصد افراد جن کو دورانِ خون کا عارضی حملہ ھوتا ہے، اُن کو اگلے چھہ ماہ کے اندر
شد ید حملہ بھی ھو گا۔ یہ شد ید حملہ اگلے چند د نوں میں بھی ھو سکتا ہے۔ چنانچہ مُستقبِل میں شد ید حملے سے بچنے کے لیئے یہ ضروری ہے کہ عارضی حملے کا علاج کیا جا ئے۔

