Treatment of Stroke
فالج کا علاج
فالج کے علاج میں اب بہت ترقیؔ ھو چکی ہے۔ اب کافی کارآمد اَور اثر کُن دوائیں اَور جراؔحی طریقے موجود ہیں۔ جن سے فالج پر قابو پا نا ممکن ھے، بشرطیکہ مریض کو جلد ہسپتال پہنچا د یا جائے۔ علاج کے تین بڑے طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔
ٹِشؔو پلازمینوجن اکٹی ویٹرTissue Plasminogen Activator ۱۔
یہ ایک دوا ھے جو اگر مریض کو تین سے چھہ گھنٹے کے اندر اندر مُہیا کر دی جائے تو یہ تھکےً یعنی کلاٹ کو حل کر کے دماغ میں دورانِ خون بحال کرنے میں مد د کر سکتی ھے۔
مَرسی ریٹریول سسٹم Merci Retrieval System ۲۔
یہ ایک آلہ ھے جس میں ایک تار کے ذر یعے سے تھکؔے یا کلاٹ کو پکڑ کر بند ھو جانے والی شریان سے باہر نکالا جاتا ھے۔
Penumbra System پینمبرا سسٹم ۳۔
یہ بھی ایک آلہ ہے جو تھکؔے کو چُوس کر خون سے باہر نکالتا ھے
اور دماغ میں دورانِ خون بحال کرتا ھے۔

