What is stroke?
فالج کیا ہے؟
فالج دماغ میں خون کی فراہمی میں رکاوٹ کی وجہ سے ھوتا ہے۔ رکاوٹ کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ یا تو خون کی نالیوں میں رکاوٹ آ جا تی ھے اور یا وہ پھٹ جاتی ہیں۔ نتیجتاؔ خون کا دماغ تک پہنچنا رُک جاتا ہے، اور دماغ تک کافی آکسیجن نہ پہنچنے سے دماغ کے بنیادی جُزوں پر اثر پڑتا ہے اور آکسیجن کے بغیر یہ جزو مرنے لگتے ہیں۔ اِس کی وجہ سے چلنے، بولنے،دیکھنے اور محسوس کرنے میں مشکل پیش آٓتی ھے۔

