Stroke Risk Factors
فالج کے خدشے کی وجوہات
کسی بھی عُمر ،جنس اور جسما نی قِسم والے انسان کو فالج ھو سکتا ھے۔ اگر خون کا اُونچا دباوؑ یعنی ھائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول
کی ذیاد تی، ذ یابطیس، تمباکو نوشی، اور خاندان میں فالج کی وِراثت ھو تو اِن سب وجوہات سے فالج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ فالج سے بچاوؑ کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ھم اِن سب امکانات بڑھانی والی وجوہات کا اپنے معالج سے ذکر کرٰیں، اور اِن کو قابو میں رکھنے والے طِبی طریقوں کی مدد لیں، جن میں دوائیں بھی شامل ہیں۔ فالج کی وجوہات دو قسم کی ہیں۔ ایک وہ جو کہ لاعلاج ہیں اور دوسری وہ جن پر دوا ؑوں اَور اپنے طریقِ کا ر بدلنے سے قابو پایا جا سکتا ھے۔
فالج کی وہ وجوہات جن کا علاج ممکن ھے۔ Controllable Risk Factors
؎ اُونچا خون کا دباؤ یعنی ھآیی بلڈ پریشر
؎ قلبی بیماری
؎ ذیابطیس
؎ کولیسٹورول کی ذیادتی
؎ عُمر کے ساتھ شریانوں کا سخت ھونا، آرٹیریوسکلوروسِس
؎ جسمانی سُستی یا کاہل پن (طرزِذندگی سے متعلق)
؎ تمباکو اَور شراب نوشی
فالج کی وہ وجوہات جو لاعلاج ہیں Uncontrollable Risk Factors
؎ عُمر
؎ جِنس
؎ وراثت
؎ سابق فالج
؎ نسلی گروہ

