How can you help a person with aphasia & stroke?
فالج اور ایفیزیا کے کسی مریض کی مدد کیسے کی جاۓ؟
فالج کی وجوھات کی تفصیل معلوم کر کے خود کو تربیت دیجیٔے۔ اور مریض کی فالج کے بعد باقی ماندہ صلاحیتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیجۓ۔ اس صورت میں آپ خود اِس قابل ھو سکیں گے کہ آپ مریض کی اُس کوشش میں پورے حصہ دار ھونگے جس کوشش کرنے پر مریض کی آیئندہ زندگی کا بہت دارومدار ہے۔ مریض کی عزت کیجۓ اور اس کے ساتھ نرمی سے پیش آیۓ۔ مریض پر نقطہ چینی بالکل نہ کیجیۓ۔ اسے خود اعتمادی حاصل کرنے اور اپنی بات چیت کہنے اور سمجھانے میں مریض کی حوصلہ افزایٔ کیجۓ۔

