Aphasia in Multiple Languages
ایک سے ذ یادہ ذ بانوں میں ایفیزیا
وُہ مریض جو ایک سے ذیادہ ذبانیں بولتے ھیں، اُنکی ھر ذبان پر ایفیزیا کا اثر پڑتا ہے۔ لیکن ھر ذبان پر یکساں اثر نہیں پڑتا۔ اِس طرح مریض کی بحالی کے دوران سب ذبانیں ایک جیسی بحال نہیں ھوتیں۔ اِس کی وجوہات میں مریض کا ذاتی، لسانی اور سماجی ماحول اور ذبان کی نفسیاتی اِھمیت شامل ھیں۔ اِس سلسلے میں مریض کی حوصلہ اَفزاٰئی کرنی چاھئیے کہ وہ اُس ذبان میں بات کرے ، جِس میں وُہ اپنے خیالات اور احساسات کا اِظہارآسانی سے کر سکتا ھو۔

